میاں اسلم اقبال کا اپنے کیمپ آفس نیو مزنگ سمن آباد کا دورہ

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنے کیمپ آفس نیو مزنگ سمن آباد کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کیمپ آفس کا دورہ کیا ، لوگوں سے عید ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق شہریوں نے علاقے میں صفائی کی صورتحال اور بعض علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں سے پیدا ہونے والی مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ صوبائی وزیر نے مسلے کے فوری حل کیلئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کو فون پر ہدایات جاری کیں جس پر اہل علاقہ نے صوبائی وزیر سے اظہار تشکر کیا۔

The post میاں اسلم اقبال کا اپنے کیمپ آفس نیو مزنگ سمن آباد کا دورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email