عید قرباں کے دوسرے روز مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری

عید قرباں کے دوسرے روز بھی ملکہ کوہسار مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مری میں مختلف راستوں سے38 ہزار گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں جس کے باعث  سیاحوں کو رش کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین سر ٹیفیکیٹ کے بغیر مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ہے جبکہ پولیس اہلکار سیاحوں کی سہولت اور حفاظت کے لئے بھرپور فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارکنگ کی کمی کے باوجود پولیس اہلکار سیاحوں کی سہولت کے لئے محنت کر رہے ہیں ، سیاحوں سے التماس ہے کہ پولیس سے تعاون کریں اور مری کا رُخ کرتے ہوئے رش کو مدنظر رکھیں۔

The post عید قرباں کے دوسرے روز مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email