عید الضحیٰ کے موقع پر مکھیوں کو گھر سے دور رکھنے کے بہترین ٹوٹکے

عید الضحیٰ میں قربانی کے گوشت اور خون کی وجہ سے جگہ جگہ ڈھیروں پر مکھیاں آ جاتی ہیں ایسے میں ان کو بھگانا ایک نا ممکن کام لگتا ہے۔

ویسے تو دکانوں پر مکھیوں کے خاتمے کے لئے اسپرے دستیاب ہیں مگر آپ کے گھر میں بھی کچھ ایسی چیزیں موجود ہوتی ہیں جو اس حوالے سے کم خرچ اور زیادہ مددگار ثابت ہوسکتی ہیں ۔

ٹپس

٭ مکھیاں بھگانے کے لئے چار کپ سرکے میں 1 چمچ تلسی کا تیل یا پودینہ اور ایک چمچ برتن دھونے والے لیکوئیڈ ڈال کر ملائیں اور اسپرے گھر میں چاروں طرف کرلیں، مکھیاں ڈر کر بھاگ جائیں گی۔

٭ لہسن کے 2 جوے اس جگہ رکھ لیں جہاں گوشت رکھا ہوا ہے پھر دیکھیں  یہاں ایک بھی مکھی نظر نہیں آئے گی۔

٭ لیموں پر کالی مرچ لگا کر اس کو بھی گھر کے کونوں میں رکھ لیجئے، پھرمکھیاں یہاں کا رخ نہیں کرینگی۔

The post عید الضحیٰ کے موقع پر مکھیوں کو گھر سے دور رکھنے کے بہترین ٹوٹکے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email