ایسے پودے جن کی مدد سے بجلی کے بل میں کمی لائی جا سکتی ہیں

 اگر زمین پر پودے نہ ہوتے تو ہماری یہ دنیا ایک گرد و غبار، اجاڑ و بیابان خطہ سے زیادہ کچھ نہ ہوتی۔

جب پودے اور ہریالی ہی نہ ہوتی تو خوبصورت پرندوں کی پیاری پیاری آوازیں ہمیں کہاں سے سنائی دیتیں؟

پودے ہمیں تازہ آکسیجن ہی فراہم نہیں کرتے بلکہ ہماری زندگی کی بنیادی ضرورتیں انہی پودوں اور درختوں کے ذریعے حاصل ہوتی ہیں۔

 سچ تو یہ ہے کہ اگر زمین پر پودے نہ ہوتے تو انسان کا دنیا میں رہنا اور سانس لینا انتہائی دشوار ہوتا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہےکہ پودوں سے ہم اپنے گھر کی بجلی بھی بچا سکتے ہیں۔ جی ہاں! یہ سچ ہے، آیئے جانتے کہ وہ کون سے پودے ہیں جن کی مدد سے بجلی کے بل میں کمی لائی جا سکتی ہے۔

ایلو ویرا کا پودا

کئی خصوصیات کا حامل ایلوویرا کا پودا درجہ حرارت میں کمی لانے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہےاور آب و ہوا کو ٹاکسن اور جراثیم سے پاک رکھتا ہے۔

اسے گھر میں کسی بھی جگہ رکھا اور سجایا جا سکتا ہے۔

آریکا پام ٹری

آریکا پام ٹری گھر کے اندر رکھنے کے لیے بہترین پودا ہےجو کم روشنی میں بھی ہرا بھرا رہتا ہے۔

یہ پودا ہوا کو صاف کرنے کے علاوہ اگر آپ اسے کمرے میں رکھیں تو یہ کمرے کا درجہ حرارت 5 سیلسی تک گھٹا سکتا ہے۔

بے بی ربڑ پلانٹ

جہاں اے سی کمرے کا درجہ حرارت کم کرنے کے لیے بجلی کا بے انتہا استعمال کرتا ہے وہی یہ ننھا پودا جو دکھنے میں بھی خوبصورت ہے بغیر جیب پر بوجھ بنے قدرتی طریقے سے اپنا کام کرتا رہتا ہے۔

اسنیک پلانٹ

اسنیک پلانٹ کو آپ اپنے کمرے میں رکھ سکتے ہیں۔ اسنیک پلانٹ رات کے وقت آکسیجن خارج کرتا ہے جس سے کمرے کی فضا صاف ہوتی رہتی ہے اور اس کی ٹھنڈک سے کمرہ گرم نہیں ہوتا۔

فیکوس ٹری

یہ خوبصورت پودا کمرے میں گرمی سے پیدا ہونے والی بدبو کو ختم کردیتا ہے اور ہوا میں خوشبو کا باعث بنتا ہے۔

اس کی موجودگی میں کمرہ باہر کے درجہ حرارت سے 5 درجے  کم گرم ہوتا ہے۔

The post ایسے پودے جن کی مدد سے بجلی کے بل میں کمی لائی جا سکتی ہیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email