دماغ کو جلد بوڑھا ہونے سے بچانے کےلئے یہ عادات ترک کرنا ضروری ہیں

ماہرین کا کہنا ہےکہ دماغ کو جلد بوڑھا ہونے سے بچانا ممکن ہے لیکن اس کے لئے چند عادات کو زندگی سے نکالنا ضروری ہے۔

یہ عادات مندرجہ ذیل ہیں۔

کم نیند لینا

ماہرین کے مطابق ہر رات مناسب نیند لینا آپ کی صحت کے لیے بہت اہم ہے، نیند میں کمی سے دماغ پر بہت بُرا اثر پڑتا ہے، جس کے باعث نسیان اور الزائمر جیسے خطرناک امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔

اگر آپ کو رات کے اوقات میں سونے میں مشکل ہوتی ہے تو آپ کو شام کے بعد کیفین رکھنے والے مشروبات اور الیکٹرانک ڈیوائسز سے پرہیز کرنا چاہیے۔

ناقص خوراک

 جوافراد بہت زیادہ برگر، فرائیز، آلو کے چپس اور بوتلیں پیتے ہیں ، ان کے سیکھنے اور یاد رکھنے والا دماغ کا حصہ چھوٹا ہوتا ہے ۔

ایک صحت بخش غذا کا مطلب ہے پھل، خشک میووں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال ، جو دماغ کو محفوظ کرتی ہیں اور اس کے زوال کی رفتار بھی آہستہ کرتی ہیں۔

تمباکو نوشی کی عادت

تمباکو نوشی کے مضر اثرات کی طویل فہرست میں سے ایک ہے دماغ کا سکڑ جانا۔

تمباکو نوشی یادداشت پر اثر مرتب کرتی ہے، نسیان اور الزائمر جیسی بیماریوں کے خطرے کو دو گنا کر دیتی ہے اور ساتھ ہی دل کے امراض، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر یعنی بلند فشارِ خون کا سبب بھی بنتی ہے۔

یر متحرک طرزِ زندگی

غیر متحرک طرز زندگی یعنی بیٹھے رہنے کی عادت سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جیسا کہ نسیان، محض صوفے پر بیٹھ کر ٹی وی دیکھنا ہی نہیں بلکہ دفتر میں کرسی پر بیٹھے رہنا بھی غیر متحرک طرزِ زندگی میں شمار ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ  مستقل ورزش اور دن میں وقتاً فوقتاً چہل قدمی کر کے خود کو فٹ رکھنے کے طریقے تلاش کریں۔

اس کے علاوہ مستقل بیٹھے رہنے والے افراد کو ذیابیطس، دل کے امراض اور بلند فشارِ خون کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ تمام علامات الزائمر کی طرف بھی لے جا سکتی ہیں۔

زیادہ کھانا

ماہرین کا کہناہےکہ زیادہ کھانے سے دماغ کی سوچنے اور یاد رکھنے کے رابطے بنانے کی صلاحیت کمزور ہوتی ہے، پھر زیادہ کھانے کے دوسرے بُرے اثرات بھی ہیں جیساکہ موٹاپا،  دل کی بیماریاں، ذیابیطس اور بلند فشارِ خون، یہ سارے امراض دماغ کو بھی بُری طرح متاثر کرتے ہیں۔

تنہائی میں رہنا

تحقیق بتاتی ہے کہ زیادہ دوست رکھنے والے لوگ زیادہ خوش رہتے ہیں اور ان کے کام کرنے کی صلاحیت بھی زیادہ ہوتی ہے، ان میں دماغی امراض اور الزائمر کے خطرات بھی کم ہوتے ہیں۔

حسد، کینہ، بغض اور عداوت

حسد، کینہ، بغض اور عداوت یہ بہت بُری عادتیں ہیں، اس کے ذہن پر بہت منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

معاف کرنا اور بھول جانا سیکھیں، یہ آپ کی ذہنی صحت کے لیے بھی اچھا ہے۔

The post دماغ کو جلد بوڑھا ہونے سے بچانے کےلئے یہ عادات ترک کرنا ضروری ہیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email