اسلام آباد: آلائشیں اٹھانے کا کام 90 فیصد سے زائد مکمل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے   عیدالاضحیٰ کے دوران نیٹ اینڈ کلین آ پریشن تیزی سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے  شہر بھر میں آلائشیں اٹھانے کا کام 90 فیصد سے زائد مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ اب تک آپریشن کے دوران 32000 سے زائد آ لائشیں اٹھالی گئی ہیں۔

سی ڈی اے ڈپلومیٹک انکلیو، بری امام ، جی فائیو، ای سیون ، ایف سکس،  ایف ایٹ ، ایف ٹین ، ایف الیون، جی سیون، جی ایٹ، جی ٹین، آ ئی ایٹ اور آ ئی نائن سمیت مختلف علاقوں میں کامیاب اپریشن کررہی ہے۔

واضح رہے کہ صفائی آپریشن بڑی عید  کے دوسرے اور تیسرے روز بھی جاری رہے گا۔

The post اسلام آباد: آلائشیں اٹھانے کا کام 90 فیصد سے زائد مکمل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email