میٹھا کھانے کے نقصانات اور چھوڑنے کے فوائد

آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ میٹھا ترک کرنے یا کم کرنے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چینی کا زیادہ استعمال ذہنی دباؤ کا سبب بنتا ہے  لیکن اگر چینی ترک کردی جائے تو جسمانی وزن میں کمی آتی ہے اور چربی بھی پگھلنا شروع ہوجاتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق انسان چینی یا شکر کا استعمال چھوڑ دے تو وہ جسم میں ورم، سوجن اور سوزش سے بچ سکتا ہے اور ساتھ ہی نزلہ، زکام یا بخار وغیرہ کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

چینی کا استعمال چھوڑنےسے الرجی اور دمہ کی علامات سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے۔

چینی دانتوں میں لگنے والی کیوٹیز کا باعث بنتی ہے اور سکون کی نیند میں خلل بھی پیدا کرتی ہے۔

اگر سونے سے قبل میٹھا کھایا جائے تو شوگر لیول کم ہوتا ہے اور پسینہ بھی بہت زیادہ آتا ہے لیکن اگر میٹھا چھوڑ دیں تو تین سے چار دن میں نیند کا معیار بہتر ہوجائے گا۔

The post میٹھا کھانے کے نقصانات اور چھوڑنے کے فوائد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email