پاکستان میں کورونا سے مزید 40 افراد جان کی بازی ہار گئے

عالمی وباء کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں کے باعث ملک بھرمیں مزید 40 افراد عید کے پہلے دن زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

این سی او سی کے جاری کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 158 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ  34 ہزار 216 ٹیسٹ بھی  کیے گئے ہیں۔

ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.30 فیصد ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 928 ہو گئی ہے۔

The post پاکستان میں کورونا سے مزید 40 افراد جان کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email