وزیراعظم کی قیادت میں کشمیر میں ترقی کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کشمیر میں ترقی اور خوشحالی کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ کشمیرکپتان کا ہوچکا ہے ، 25 جولائی کا دن پی ٹی آئی کی جیت اور کشمیریوں کی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔

 

 

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ پورے ملک میں مافیا کو عبرتناک شکست ملی ہے اور کشمیری بھی کرپٹ جماعتوں کے چہروں مہروں کو مسترد کردیں گے۔

اپنے ٹوئٹ پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق نے مزید لکھا کہ شکست کے خوف سے جعلی راجکماری حواس کھو بیٹھی ہے ، لٹو پٹو خاندان کی بہروپیہ آئیں بائیں شائیں کی بجائے آزاد کشمیر میں اپنی حکومتی کارکردگی بتائیں۔

 

 

 

انہوں نے مزید لکھا کہ جس نااہل راجکماری کا اپنا چچا ساتھ نہیں اس مودی کے یار کی بیٹی کا کشمیری کیوں ساتھ دیں گے۔

 

 

 

 

The post وزیراعظم کی قیادت میں کشمیر میں ترقی کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email