صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول شہر لاہور کے  مختلف علاقوں کا تقریباً 2 گھنٹے  تفصیلی دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران کسی مقام پر ٹریفک نہیں روکی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی ، ایمپرس روڈ، کوپر روڈ ، منٹگمری روڈ ، میکلوڈ روڈ ، لکشمی چوک ، میوہسپتال روڈ، مال روڈ، ملتان روڈ، لٹن روڈ، فیروز پورروڈ ، شاہ جمال ، شادمان اور دیگرعلاقوں میں صفائی انتظامات کا مشاہدہ کیا ہے۔

 عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، کوڑا کرکٹ اور آلائشوں کو جلد اٹھایا جائے اور انتظامیہ ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ مل کر صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صفائی کے پلان کی تسلسل کے ساتھ  مانیٹرنگ کی جائے ، متعلقہ حکام لاہور شہر کو صاف کرنے کے لئے کوئی کسرباقی نا رکھے۔

واضح رہے کہ  دوران دورہ  وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے  گاڑی روک کر صفائی آپریشن کرنے والے ورکرز سے گفتگو بھی کی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینے کے لئے اپنے فرائض ادا کرنے والے ورکرز کو شاباش بھی دی ہے۔

The post صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email