دودھ خالص ہے یا ملاوٹی ؟ چیک کرنے کےآسان طریقے

دودھ ایک مکمل غذا ہے، اس میں قدرت نے وہ تمام ضروریات رکھی ہیں جو ایک انسان کی صحت کے لئے بے حد ضروری ہیں۔

ہمارے ملک کی اکثریت جو دودھ استعمال کرتی ہے وہ کھلا دودھ گوالوں کے ذریعے ہم تک پہنچتا ہے، پانی کی ملاوٹ اور کیمیکل کے مکسچر سے بننے والا کھلا دودھ انسانی صحت بالخصوص بچوں کے لئے بے حد خطرناک ثابت ہوتا ہے۔

 دودھ خالص ہے یا ملاوٹی ؟

 آپ ایک ڈراپر کے ذریعے دودھ کا ایک قطرہ لے کر گھر میں ایسے ستون سے نیچے ٹپکائیں جو ماربل کا بنا ہوا ہو ، اگر تو دودھ خالص ہوا تو قطرہ فوری طور پر نہیں بہے گا۔

بازار یا گوالے سے خریدے ہوئے دودھ کا معیار چیک کرنے اور اسے دیر تک محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ فوری طور پر دودھ کو گرم کر لیں۔

دودھ گرم کرنے کے بعد اس پر جمنے والی ملائی سے اس کے خالص پن کا بڑی آسانی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اگر باقی رہ جانے والی ملائی میں تیل محسوس ہو تو مطلب دودھ خالص ہے ، اگر یہ خشک محسوس ہو تو دودھ میں ملاوٹ ہے ۔

یہاں ہم ایک سائنسی طریقہ بھی آپ کی سہولت کےلئے پیش کر رہے ہیں جس کے ذریعے آپ باآسانی گھر میں  دودھ میں ہونے والی ملاوٹ کا پتہ چلا سکتے ہیں۔

دودھ چیک کرنے کا سائنسی طریقہ

اس طریقہ میں ہائیڈروجن پرآکسائیڈ کی موجودگی جانی جاتی ہے۔ تھوڑا سا دودھ ایک ٹیسٹ ٹیوب میں ڈالیں اور پھر پیرافینلین ڈیامین نامی مادہ کے چند قطرے دودھ میں ڈال کراسے اچھی طرح ہلائیں، اگر دودھ کا رنگ نیلا ہو جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ دودھ میں ہائیڈروجن پرآکسائیڈ موجود ہے اور دودھ خالص نہیں۔

اس طریقہ کار کے لئے آپ کو میڈیکل اسٹور سے ایک عدد ٹیسٹ ٹیوب اور پیرافینلین ڈیامین بھی خریدنا ہوگی۔

لیموں کے رس سے چیک کر نے کا طریقہ 

دودھ کو گرم کرنے کے بعد آدھا لیموں کا رس اس میں نچوڑ دیں پھر چولہے پر موجود پتیلی میں چمچ ہلائیں اگر تو یہ دودھ اچھی دہی میں تبدیل ہوجاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ دودھ خالص ہے ، اگر یہ جیلی کی طرح کا مادہ بن جائے تو اس کا مطلب ہے کہ دودھ خالص نہیں۔

The post دودھ خالص ہے یا ملاوٹی ؟ چیک کرنے کےآسان طریقے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email