دورہ انگلینڈ مکمل ، قومی ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی

دورہ انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کچھ دیر قبل بذریعہ پرواز مانچسٹر سے ویسٹ انڈیز پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارباڈوس پہنچنے پر قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19 آرائیول ٹیسٹنگ کچھ دیر بعد کی جائے گی اسکے بعد قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان ایک روز تک آئسولیشن میں رہیں گے۔

کوویڈ 19 ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آنے پر قومی اسکواڈ 23 جولائی سے ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز میں 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز اور 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں جبکہ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 27 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

The post دورہ انگلینڈ مکمل ، قومی ٹیم ویسٹ انڈیز پہنچ گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email