کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ، موسم خوشگوار

 

شہرقائد میں صبح سویرے ہونے والی ہلکی بارش اور بوندا باندی نے شہر کا موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے  مطابق شہر میں آج  کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل صبح سے بالائی  سندھ میں بارشوں کا آغاز ہوجائے گا جبکہ شہر قائد میں کل رات سے  25 جولائی تک بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بارش سے قبل تیز گرد آلود ہوائیں بھی چلے گیں۔

The post کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ، موسم خوشگوار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email