پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا۔

تفصلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت پر آچکی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت مختلف اسکیموں کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کررہی ہے، حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معاشی اعداد و شمار حوصلہ افزا ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم کا سر اقوام عالم کے سامنے فخر سے بلند ہو گا۔

The post پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوگا، وزیر اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email