نور مقدم قتل کیس: نئے انکشافات سامنے

اسلام آباد میں قتل ہونے والی سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس کی ‏تفتیش میں نئے انکشافات سامنے آگئے۔

پولیس کے مطابق ملزم ظاہرجعفر کے پاس امریکاکی شہریت ہے اور ملزم کا آج امریکا واپس ‏جانے کا بھی پلان تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کراچی کی مشہور کاروباری شخصیت کا بیٹا ہے اور اس کا نام ظاہر جعفر ہےجبکہ ‏مقتولہ کی شناخت نور مقدم کے نام سے ہوئی تھی۔

ایس ایس پی مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے واردات منصوبہ بندی لگتی ہےکیس ‏میں ہر پہلو سے تفتیش کی جارہی ہے ملزم کو کسی صورت کوئی رعایت نہیں ملے گی۔

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا تھا ،

 پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا تھا رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا۔

The post نور مقدم قتل کیس: نئے انکشافات سامنے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email