عارف نظامی لاہور کے قبرستان میں سپرد خاک

سینئر صحافی، تجزیہ کار اور سی پی این ای کے صدر عارف نظامی مرحوم کو کو آہوں اور سسکیوں میں لاہور کے میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

عارف نظامی مرحوم کی نماز جنازہ ڈیفنس فیز ون کی مسجد اللہ اکبر میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں، وزیر خزانہ شوکت ترین ، پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن،  خواجہ سعد رفیق، مصدق ملک ،سینئر صحافی اوریا مقبول جان ، سجاد میر۔ ارشاد عارف، مجیب شامی  سمیت سینئر صحافیوں، عزیز و اقارب اور  اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

مرحوم نے سوگواران میں بیوہ اور 3 بیٹے علی  نظامی،،یوسف نظامی اور اسد نظامی چھوڑے ہیں، انکے انتقال سے صحافت کا ایک درخشاں باب بند ہو گیا۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی عارف نظامی دو ہفتے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور آج وہ 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، انکی وفات پر وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی پنجاب اور گورنر پنجاب سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیاتھا۔

The post عارف نظامی لاہور کے قبرستان میں سپرد خاک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email