شیخ رشید احمد سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے چینی سفیر نونگ رونگ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور چینی سفیر نونگ رونگ نے اعادہ کیا ہے کہ پاک چین تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

ملاقات میں چین کے سفیر نے وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کو عید کی مبارکباد دی۔

چینی سفیر نے داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ چینی سفیر نے پاک چین تعلقات کے لیے اٹھنے والی سازشوں کے خلاف پاکستانی اقدامات کو بھی سراہا۔

ملاقات کے دوران چینی سفیر نے عید کے موقع پر پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے چینی سفیر سے داسو بس حادثے میں چینی ورکرز کی ہلاکت پر اظہارِ تعزیت کیا۔

The post شیخ رشید احمد سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email