مالی امداد کسی جان کا نعم البدل نہیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مالی امداد کسی جان کا نعم البدل نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں میں مالی امداد کے چیک تقسیم کئے۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور او رانتظامی افسران نے جاں بق افراد کے لواحقین  کو مالی امداد کے چیک دئیے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں میں 2کروڑ روپے کی مالی امداد کے چیک تقسیم کئے گئے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مالی امداد کسی جان کا نعم البدل نہیں، جن کے پیارے دنیا سے چلے گئے ان کا غم وہی جانتے ہیں۔

  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پنجاب حکومت دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے-

The post مالی امداد کسی جان کا نعم البدل نہیں، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email