چین میں دنیا کی تیز ترین ٹرین کا آغاز

چین میں دنیا کی تیز ترین مسافر ٹرین نے اپنے سفر کا آغاز کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرین 600 کلو میٹر (373میل) فی گھنٹہ رفتار سے دوڑ سکتی ہے جو دنیا میں کسی بھی ٹرین کی تیز ترین رفتار ہے۔

دنیا کی تیز ترین ٹرین چین کی تیار کردہ ہے جس کی تیاری نے ریل آف ٹرانزٹ کے شعبے میں ملک کی جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی کامیابی کی نشاندہی کی ہے۔

ٹرین کا آغاز مشرقی چین کے صوبے شینڈونگ کے ساحلی شہر کنگڈاؤ سے کیا گیا ہے۔

اس ٹرین کے ذریعے بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان کا سفر جو 5 گھنٹوں پر محیط تھا وہ کم ہوکر ڈھائی گھنٹے کا رہ گیا ہے۔

The post چین میں دنیا کی تیز ترین ٹرین کا آغاز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email