قربانی کے بھینسے کو گولیاں مار دی گئیں

کراچی میں قربانی کے وقت بھینسا بے قابو ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں قربانی کے وقت بھینسا کے بے قابو ہونے کی وجہ سے اسے گولیاں مار دی گئیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے سج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپرہائی وے سے متصل سوسائٹی میں بپھرے بھینسےکو قابو کرنے کی ناکام کوششوں کے بعد ‏اسے گولیاں مار دی گئیں۔

کلاشنکوف، ریپیٹراور ٹی ٹی کےذریعےبھینسےکونشانہ بنایاگیا اور کئی مقامات پر اسے روکنے کے ‏لیے فائرنگ کی گئی اور ٹانگ پر گولی لگنےسے بھینسا زخمی ہو گیا۔

مبینہ طور پر بھینسے کا مالک اور اہل علاقہ جدید ہتھیاروں سے لیس ہو کر کھلے عام فائرنگ کرتے ‏رہے۔

تاہم اس معاملے پر پولیس ایکشن میں آ گئی اور گرفتاریاں شروع کر دیں۔

اس حوالے سے ایس ‏ایس پی ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ قربانی کےبھینسےپرفائرنگ کرنےوالے3سے4 افراد زیر حراست ‏ہیں اور ویڈیو سے فائرنگ کرنےوالوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

زیرحراست افراد سے ایک رپیٹر، ایک پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق واقعے میں جو بھی شخص ملوث ہوا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی ‏جائےگی۔

The post قربانی کے بھینسے کو گولیاں مار دی گئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email