درجہ حرارت کم کرنے کیلئے یو اے ای میں مصنوعی بارش برسادی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مصنوعی بارش کے افسانے کو سچ کر دکھایا، درجہ حرارت کو کم کرنے کے لئے مصنوعی بارش برسادی۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

اس کے لئے حکام نے ڈرون ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جس نے بادلوں کو الیکٹرک شاک کے ذریعے قریب لانے اور بارش برسانے کے لئے متحرک کیا۔

بارش کی ویڈیو یو اے ای کے محکمہ موسمیات کی جانب سے شیئر کی گئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہاں اس طرح بارش ہورہی ہے جیسا کہ مون سون کے سیزن کے دوران ہوتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سارے عمل میں انھوں نے جس تکنیک کا استعمال کیا ہے وہ ’کلاؤڈ سیڈنگ‘ کے نام سے جانی جاتی ہے، اس کا مقصد اس امید کے ساتھ کنڈینسیشن کو بڑھانا ہے تاکہ بادل بارش برسائے۔

The post درجہ حرارت کم کرنے کیلئے یو اے ای میں مصنوعی بارش برسادی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email