ماورہ کی عید کی دلکش تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماورہ حسین کی عید الاضحیٰ کی تصویر نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

اداکارہ ماورہ حسین سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر نے اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

پوسٹ کی جانے والی تصویر میں  دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ خوبصورت لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by mawra hocane (hussain) (@mawrellous)

تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماورہ حسین ہمیشہ کی طرح بےحد دلکش لگ رہی ہیں۔

ماورہ حسین نے اپنی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور دوستوں کو عید کی مبارکباد دی۔

اداکارہ نے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ، ہماری اور ہمارے جانوروں کی تمام قربانیوں کو قبول فرمائے آمین۔

اُنہوں نے لکھا کہ چلیں! اس عیدالاضحیٰ پر ہم اپنی انا اور بُری عادتوں کو بھی قربان کرتے ہیں۔

ماورہ حسین کی ان دلکش تصویروں نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

اداکارہ نے صرف 30 منٹ پہلے ہی انسٹاگرام پر اپنی تصویریں پوسٹ کی ہیں جن پر 34 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

The post ماورہ کی عید کی دلکش تصاویر کے سوشل میڈیا پر چرچے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email