پاکستان کی ترقی کیلئے بچوں کی تعلیم ضروری ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے بچوں کی تعلیم ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عیدالاضحیٰ پر یتیم خانہ دارالاحساس اسلام آباد کا دورہ کیا۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی یتیم بچوں سے عید ملے اور انہیں مبارک باد بھی دی۔

دورے کے دوران صدر مملکت کو دارالاحساس میں بچوں کے لیے کیے گئے انتظامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں یتیم بچوں اور نادار افراد کا خصوصی خیال رکھنے کی ضرورت ہے، بچے جتنی محنت کریں گے ملک ترقی کرے گا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ دارالاحساس میں بچوں کو دی جانے والی توجہ لائق تحسین ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کا خیال رکھیں، سچ بولیں، محنت کریں اور تعلیم پر توجہ دیں۔

The post پاکستان کی ترقی کیلئے بچوں کی تعلیم ضروری ہے، صدر مملکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email