عارف نظامی صحافت میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےکہا ہے کہ عارف نظامی صحافت کے شعبے میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے سینئر صحافی، کالم نگار، اینکر پرسن عارف نظامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا بھی کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ صحافت کے شعبے میں مرحوم کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ شعبہ صحافت ایک نامور  صحافی سے محروم ہو گیا ہے جو ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ عارف نظامی صحافت کے شعبے میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے ان کی ملک کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

The post عارف نظامی صحافت میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے، اسد قیصر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email