معلوم نہیں نصیر الدین شاہ سے نہ ملتا تو آج کہاں ہوتا؟ رندیپ ہودا کا انکشاف

بھارتی اداکار  رندیپ ہودا نے سینیئر اداکار نصیرالدین شاہ کو ان کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام کی  پوسٹ میں نصیرالدین کے ہمراہ ایک فلم کے دوران لی گئی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم نہیں اگر وہ نصیرالدین شاہ سے نہیں ملتے تو اس وقت کہاں ہوتے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ نصیرالدین شاہ نے کئی اداکاروں کو بڑے خواب دیکھنے کی تاکید کی ہے اور وہ نصیرالدین کی مستقبل میں مزید سالگرہ دیکھنے کے لئے دعا گو بھی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Randeep Hooda (@randeephooda)

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں اداکارنصیرالدین شاہ کو نمونیہ کی تشخیص ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا وہ جہاں طبی نگرانی میں رہنے کے بعد 7 جولائی کو ڈسچارج ہوکر واپس گھر چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اداکار رندیپ ہودا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2001 میں ’مون سون ویڈنگ‘ نامی فلم سے کیا تھا جس میں سینیئر اداکار نصیرالدین شاہ نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

The post معلوم نہیں نصیر الدین شاہ سے نہ ملتا تو آج کہاں ہوتا؟ رندیپ ہودا کا انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email