وزیر خارجہ کا سابق پاکستانی سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا سابق پاکستانی سفیر شوکت مقدم سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود نے بیٹی کے قتل کے دلخراش واقعہ پر سابق سفیر کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا جبکہ مقتولہ کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ہمدردی کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود نے سابق سفیر کو اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

The post وزیر خارجہ کا سابق پاکستانی سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email