صحافت میں عارف نظامی ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ صحافت میں عارف نظامی ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سینئر صحافی اور تجربہ کار عارف نظامی کے انتقال پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں محمود خان نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ صحافت کے شعبے میں عارف نظامی ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے، صحافتی میدان میں مرحوم کی خدمات عرصہ دراز تک یاد رکھی جائیں گی۔

The post صحافت میں عارف نظامی ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے، محمود خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email