کراچی میں 200 مقامات پر الخدمت کے تحت اجتماعی قربانی کی جارہی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی میں اس وقت 200 مقامات پر الخدمت کے تحت اجتماعی قربانی کی جارہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مسجد قبا فیڈرل بی ایریا، گلبرگ بلاک 13 میں جماعت اسلامی و الخدمت کے تحت اجتماعی قربانی کے مرکز کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت فیڈرل بی ایریا بلاک 13 میں اجتماعی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین دن میں فیڈرل بی ایریا میں 1600 جانور کی قربانی منظم طریقے سے کی جا رہی ہے، کراچی کی عوام اپنے جانوروں کو الخدمت کے مذبح خانے میں ذبح کرواتے ہیں، اجتماعی قربانی میں سپر آسان ، آسان قربانی اور اجتماعی قربانی کے نام سے قربانی کی جاتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مجموعی طور پر صحت و صفائی کا معاملہ انتہائی ناقص ہے، حکومت عید قربان کے موقع پر صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار مبارکباد کے مستحق ہیں، جو فی سبیل اللہ خدمت خلق کا کام کررہے ہیں، حکومت کھالوں کی قیمت متعین کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند لوگوں کو امداد کی جاسکے، جماعت اسلامی کے رضاکار ہزاروں کی تعداد میں خدمت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔

اس موقع پر نائب امیر ضلع  گلبرگ سید احمد ، انچارج اجتماعی قربانی فیڈرل بی ایریا بلاک 13 عماد رضوی، نائب ناظم علاقہ مفتی فیصل شیخ ، اسامہ جاوید ، ضلعی  ذمہ داران عبداللہ شجاعت،  ڈپٹی سکریٹری اطلاعات صہیب احمد و دیگر بھی موجود تھے۔

The post کراچی میں 200 مقامات پر الخدمت کے تحت اجتماعی قربانی کی جارہی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email