اداکار سنی دیول پھر پاکستان آئیں گے؟

بالی ووڈ اداکار سنی دیول ایک بار پھر فلم ’غدر 2‘ میں اپنے بیٹے کے لئے پاکستان آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے ڈائریکٹر غدر 2  بنانے سے 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم  ‘اپنے‘  کا سیکوئل بنانے کی تیاری  کررہے ہیں، فلم کی شوٹنگ کا آغاز  ممکنہ طور پر رواں سال ستمبر میں ہوجائے گا جوبھارت کے پنجاب اور لندن میں شوٹ کی جائے گی ۔

بیس سال قبل باکس آفس میں تاریخ رقم کرنے والی فلم غدر کا دوسرا حصہ بننے کے امکانات اس فلم کے ڈائریکٹر انیل شرما نے ایک انٹرویو کے دوران ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا سنی دیول کو  ’تارا سنگھ‘ کی شکل میں دوبارہ دیکھنا چاہتی ہے لیکن اس فلم کو بنانا تھوڑا مشکل ہے کیوں کہ اس میں ڈھیر سارے جذبات کا چاہئیں۔

فلم میں سنی دیول سمیت ان کے والد دھرمیندرا ، بھائی بوبی دیول اور ان کے بیٹے کرن دیول بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

خیال رہے کہ 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’غدر‘ کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا جس میں فلم کے دوران سنی دیول کو اپنی اہلیہ کے لئے پاکستان آتے دیکھا تھا تاہم اس بار کی امید لگائی جارہی ہے کہ اداکار  فلم میں اپنی بیوی کے بجائے اپنے بیٹے کو لینے پاکستان آئیں گے۔

یہ بات واضح نہیں کہ اگر فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی تو سنی دیول واقعی پاکستان آئیں گے یا پھر بھارت کے ہی کسی اسٹوڈیو میں شوٹنگ کرکے اسے پاکستان دکھایا جائے گا۔

The post اداکار سنی دیول پھر پاکستان آئیں گے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email