پاکستان کے دفاع کے لیے ہمیشہ کی طرح تیار ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کے لیے ہمیشہ کی طرح تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید قبائلی ضلع کرم کے پاک افغان بارڈر پرتعینات فوجی دستوں کے ساتھ منائی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے فارورڈ پوسٹس کے دورے پر آرمی چیف کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کے دفاع کے لیے فوجی دستوں کے بلند مورال، غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی چیف نے علاقے کی سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں میں سول انتظامیہ کی مسلسل معاونت پر فارمیشن کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور بارڈر سیکیورٹی کے لیے موثر اقدامات پر بھی مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تیزی سے تنصیب پر فارمیشن کی کارکردگی کو سراہا جبکہ آرمی چیف نے بدلتے ہوئے چیلنجز میں سرحدوں کی یقینی سیکیورٹی کے فوج کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم تمام خطرات کے خلاف ہر قیمت پر پاکستان کے دفاع کے لیے ہمیشہ کی طرح تیار ہیں۔

The post پاکستان کے دفاع کے لیے ہمیشہ کی طرح تیار ہیں، آرمی چیف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email