مشکل حالات سے نمٹنے کیلئے قوم کو اتفاق اتحاد کی ضرورت ہے، رحمان ملک

سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ مشکل حالات سے نمٹنے کیلئے قوم کو اتفاق اتحاد و باہمی ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے قوم کو عیدالضحٰی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بہن بھائی بچوں اور تمام امت مسلمہ کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دیتا ہوں۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ عیدالاضحٰی ایک بار پھر مشکل حالات میں آرہا ہے کہ عوام کورونا کی وجہ سے پریشان ہے، آج سب دعا کرے کہ اللہ تعالی جلد کورونا وائرس کا خاتمہ کرے اور تمام مریضوں کو شفا دے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر مظلوم کشمیری ہماری یادوں میں ہیں جو مسلسل بھارتی ظلم و جبر سہہ رہے ہیں، چھ سو دنوں سے کشمیری بھارتی کرفیو کر جیل میں بند ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افسوس ہم سمیت امت مسلمہ کشمیریوں کے لئے کچھ نہ کر سکے، اللہ تعالیٰ مظلوم کشمیری عوام کو بھارتی جارحیت پر فتح و نصرت عطا فرمائے۔

سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہا کہ افغانستان کی وجہ سے پاکستان کے لئے مشکلات بڑھ رہے ہیں، حکومت بروقت آنے والے وقت کے لئے تیاری کرے۔ دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی افغانستان میں امن لائے۔

The post مشکل حالات سے نمٹنے کیلئے قوم کو اتفاق اتحاد کی ضرورت ہے، رحمان ملک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email