شہباز شریف کا صحافی عارف نظامی کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے صحافی عارف نظامی کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ عارف نظامی کی وفات ملک کے ایک صحافتی عہد کا تمام ہونا ہے، چیف ایڈیٹر، مدیر، تجزیہ کار، صحافتی برادری کے قائد اور رہنما کے طور پر ہر پہلو سے انہوں نے اپنی قابلیت اور صلاحیت کا لوہا منوایا۔

انہوں نے کہا کہ عارف نظامی نظریاتی اور اصولی صحافت کے علمبردار تصور ہوتے تھے، انہوں نے انتھک محنت سے اپنا ایک نیا مقام پیدا کیا، عارف نظامی کی وفات پر دلی غم اور صدمہ ہے۔

 شہباز شریف نے مزید کہا کہ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

The post شہباز شریف کا صحافی عارف نظامی کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email