پاکستان کشمیر کی عوام کے حق خودارادیت کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان کشمیر کی عوام کے حق خودارادیت کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے بیان میں پاکستان کی بھارتی حکومت کی جانب سے غیرقانونی زیر قبضہ کشمیر میں قربانی پر پابندی کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ عید اور قربانی پر پابندی مروجہ مذہبی آزادی کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، اس طرح کی پابندی سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، پاکستان نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے۔

زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں، کشمیریوں کی قسمت کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق کیا جائے۔

The post پاکستان کشمیر کی عوام کے حق خودارادیت کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email