عوامی کی خدمات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محمود خان

وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا محمود خان نے کہا کہ عوامی کی خدمات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا محمود خان عوامی خدمت کیلئے عید کے دن بھی متحرک ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا نے ضلع پشاور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور بغیر پروٹوکول کے شہر میں بارش کے بعد صورتحال، صفائی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا نے دلہ ذاک روڈ ، اندرون شہر ، ڈبگری گارڈن ، رنگ روڈ ، پشاور صدر ، کوہاٹ روڈ ، جی ٹی روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا محمود خان نے مزید کہا کہ تمام ادارے شام تک شہر بھر کی صفائی اور نکاسی آب کو یقینی بنائیں، عوام عید میں کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں اور عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں۔

The post عوامی کی خدمات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، محمود خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email