مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئی کام نہیں کیا اور نہ ہی کوئی کتاب پڑھی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئی کام نہیں کیا اور نہ ہی کوئی کتاب پڑھی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مریم کی کل سیاسی تربیت عابد شیرعلی، عظمیٰ اور حنا کی ہے، مریم نواز کا علم، عقل اور کتاب سے دور دور تک تعلق نہیں۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایسی جہاندیدہ خاتون سے آپ توقع ہی کیا کر سکتے ہیں، مریم نواز کا سارا زور صرف عمران خان کی مخالفت ہے، ان سےعقل کی توقع کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مریم نواز کی سی وی یہ ہے کہ وہ نواز شریف کے گھر پیدا ہوئیں، جنہوں نے عہدے کے غلط استعمال سے اربوں روپے بنالئے اور اب سارا خاندان بادشاہت کا مزہ لینا چاہتا ہے، ایسی جہاندیدہ خاتون سے آپ توقع ہی کیا کر سکتے ہیں۔

The post مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئی کام نہیں کیا اور نہ ہی کوئی کتاب پڑھی، فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email