کراچی کے ساحل پر کنٹینرز سے لدا بحری جہاز پھنس گیا

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر کنٹینرز سے لدا بحری جہاز پھنس گیا۔

تفصیلات کے مطابق کارگو بحری جہاز ساحل پر ایک کلو میٹر کی کم دوری پر ہے جو چند گھنٹے پہلے ساحل پر پھنسا ہے۔

ترجمان کے پی ٹی کے مطابق ساحل پر ہینگ ٹونگ 77 کارگو جہاز ہے، جہاز تاحال ساحل پر موجود ہے، بحری جہاز کو کراچی پورٹ پر کوئی جگہ الاٹ نہیں کی گئی تھی۔

کے پی ٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جہاز کا انجن کمزور تھا جس کی وجہ سے یہ سمندر کی اونچی لہروں کی وجہ سے ساحل پر آگیا۔

The post کراچی کے ساحل پر کنٹینرز سے لدا بحری جہاز پھنس گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email