پاکستان کے خلاف اسرایئل، بھارت کی ہائی بریڈ وار چل رہی ہے، شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف اسرایئل، بھارت کی ہائی بریڈ وار چل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے لال حویلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساری قوم اور عالم اسلام کو عید مبارک ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف اسرائیل اوت بھارت کی ہائی بریڈ وار چل رہی ہے، ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس لڑائی میں اصل ہتھیار میڈیا ہے، بھارتی چینل جو بتارہے ہیں اغوا کا مطلب کیا ہوتا ہے، جو اغوا کرتا ہے وہ پیسے ڈیمانڈ کرتا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی فیملی پاکستان آکر کیس لڑے اور شناخت کرے، ہمیں اغوا کا کوئی ثبوت نہیں ملا، جرائم بھارت میں بھی ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں کورونا سے لوگ بھارت میں مرے ہیں جبکہ عمران خان کی پالیسی کے تحت کورونا کو شکست دی گی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ مریم جو زبان استعمال کررہی ہیں، وہ کشمیر میں غیر پارلیمانی زبان ہے، وزیراعظم نے تمام سیکورٹی انتظامات درست کرنے کی ہدایت دی ہیں۔

The post پاکستان کے خلاف اسرایئل، بھارت کی ہائی بریڈ وار چل رہی ہے، شیخ رشید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email