بالی وڈ کے اداکار عامر خان، فاطمہ ثناء سے کب شادی کرینگے؟

بالی وڈ کے مشہور اداکار عامر کی حال ہی ہونے والی طلاق کی کبرون کے بعد ان کی دوسری شادی کی خبریں گردش مین ہیں۔

رپورٹس کے مطابق عامر خان کی طلاق کے بعد دوسری شادی کے حوالے سے کہا یہ جارہا ہے کہ عامر خان اور کرن کی طلاق کی ذمہ دار نوجوان اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ ہیں جس کے بعد اداکارہ نے ان تمام الزامات کی تردید بھی کردی تھی۔

حال ہی میں اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ  تصاویر شیئر کی جس پر مداحوں نے ان سے سوال کیا کہ وہ عامر خان سے شادی کر کرینگی۔

ان سوالوں کا کوئی جواب نا دیتے ہوئے اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے فی الحال خاموش رہنا بہتر سمجھا ہے۔

خیال رہے کہ اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ میں شادی کے 15 سال بعد علیحدگی ہوئی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس طلاق کی وجہ نوجوان اداکارہ فاطمہ ثناء کو بتایا جارہا تھا تاہم اداکارہ نے ان تمام باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں نے انہیں بہت تکلیف پہنچائی ہے کیونکہ اس طرح کے معاملات کا انہوں  نے اتنے بڑے لیول پر پہلے کبھی سامنا نہیں کیا۔

اداکارہ کے مطابق بہت سے لوگ جن سے ان  کی آج تک کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی وہ بھی اس طرح کی باتیں لکھ رہے ہیں لیکن انہیں بالکل نہیں معلوم کہ سچائی کیا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ لوگ غلط سوچیں مگر اب میں نے ایسی باتوں کو نظر انداز کرنا سیکھ لیا ہے۔

یاد رہے فاطمہ ثناء شیخ نے عامر خان کے ساتھ فلم ’دنگل‘ اور ٹھگس آف ہندوستان‘ میں معاون اداکارہ کا کردار نبھایا تھا۔

The post بالی وڈ کے اداکار عامر خان، فاطمہ ثناء سے کب شادی کرینگے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email