بھارت امن کے عالمی ایجنڈے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت امن کے عالمی ایجنڈے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تمام اہل وطن کو سلامتی والی عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ عید ہم غیر معمولی حالات میں منا رہے ہیں، آج کا دن ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، دوسرا سال ہے کورونا کے باعث حج کی سعادت حاصل نہیں ہو پارہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں افغان سفیر اور انکی بیٹی کا تعاون درکار ہے، ہم چاہتے ہیں یہ کیس منتقی انجام تک پہنچے، ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کے مخالفین اس کیس پر پراپیگنڈا کریں تاشقند میں الزامات کے باوجود وزیراعظم نے اشرف غنی سے ملاقات کی ہے، ہم چاہتے ہیں افغانستان میں امن ہو، آزاد کشمیر الیکشن میں اپوزیشن کے تحفظات پر لوگ مزاق اڑا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ ن لیگ کی نگرانی میں کشمیر الیکشن ہو رہے پھر دھاندلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سعودی حکومت کا پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر شکریہ ادا کرتے ہیں، بہت جلد سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد میں دکھائی دیں گے، افغان وزیر خارجہ کی بیٹی کے مبینہ اغوا پر مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں، بتایا گیا کہ اسرائلی نیٹ ورک دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کیا جانا تھا جو نہیں ہوا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے فون ٹیپ کرنے کے لئے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کیا، دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ بھارتی اپوزیشن کو بھی اس سے نشانہ بنایا گیا ہے، ہم نہیں چاہتے دشمن قوتیں ہمارے اور افغان تعلقات کو خراب کر سکیں، اس وقت افغانستان نازک صورتحال سے گزر رہا ہے ایسے میں افغان سفیر کی واپسی مناسب نہیں ہے، ہم کچھ بھی پوشیدہ رکھنا نہیں چاہتے، افغان حکومت سے گزارش کی کہ سفیر واپس بلانے کے معاملے پر نظر ثانی کریں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان داسو کے معاملہ پر مل کر کام کر رہے ہیں، پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں، افغانستان میں بھارت کا بوائلر کا رول ہے جو افسوسناک ہے، بھارت کا منفی تویہ اس خطے کے استحکام کے لئے مناسب نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی پابندیاں زوروں پر ہیں، جے شنکر اعتراف کر چکے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں رکھوانے کی کوشش کی ہے، دنیا پاکستان کے کردار کی تعریف کر رہا ہے بھارت رخنے ڈال رہا ہے، بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت کو عالمی سطح پر مسلسل ناکامی کا سامنا ہے۔

The post بھارت امن کے عالمی ایجنڈے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، وزیر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email