اداکار آغا علی اور فلک شبیر کی دوران شو دلچسپ گفتگو ،ویڈیو وائرل

پاکستانی گلوکار فلک شبیر کا ماننا ہے کہ عورت کو کھانا بنانا آنا چاہئیے۔

انسٹاگرام پر اداکار آغا علی، اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کا ماضی میں  نجی ٹی وی کے عید شو سے لیا گیا کلپ خاصہ وائرل ہوگیا ہے۔

اس ویڈیو میں خواتین میں پائی جانے والی خوبیوں سے متعلق میزبان کے سوال پر فلک شبیر کا کہنا تھا کہ خواتین کو کھانا اچھا بنانا آنا چاہئیے، فلک کی بات پر آغا علی نے بھی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہر لڑکی کو کھانا بنانا آنا چاہئیے اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔

دوران شو آغا کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے فلک کا کہنا تھا کہ لیکن کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر انہیں کھانا بنانا نہیں آتا تو وہ ماڈرن ہیں ،جس پر آغا نے کہا پھر لڑکی کو چاہئیے ماڈرن ڈشز بنالیں لیکن بنانی آنی چاہئیے۔

دوران شو میزبان نے سارہ سے سوال کیا کہ کیا انہیں کھانا بناتا آتا ہے  جس پر سارہ کا کہنا تھا کہ جی میں کھانا بنالیتی ہوں۔

The post اداکار آغا علی اور فلک شبیر کی دوران شو دلچسپ گفتگو ،ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email