جنسی ہراسانی کا الزام، کینیڈین اداکار اسپانسرز سے محروم

کینیڈین اداکار اور سابقہ چینی و کورین گلوکار کرس وو کو جنسی ہراسانی کے الزامات کی وجہ سے اپنے اسپانسرز سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  کرس وو سے تقریباً 4 نامور برانڈز نے تعلق توڑ دیا ہے۔

کینیڈین اداکار پر کم عمر گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے کا الزام ہے۔

سابقہ چینی و کورین گلوکار کرس وو کی سابقہ گرل فرینڈ ڈی میژو نے الزام عائد کیا تھا کہ اداکار نے انہیں جنسی ہراساں کیا ہے۔

دوسری جانب کرس وو کے اسٹوڈیو نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

کرس وو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کی خاموشی کا مقصد قانونی عمل کو کسی بھی مشکل سے بچانا تھا، تاہم انھیں نہیں پتہ تھا کہ ان کی خاموشی کی وجہ سے افواہیں اس حد تک بڑھ جائیں گی

The post جنسی ہراسانی کا الزام، کینیڈین اداکار اسپانسرز سے محروم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email