وزیر اعلیٰ سندھ کا عوام کو سخت احتیاط کا مشورہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا شرح میں اضافے کے پیش نظر عوام کو سخت احتیاط کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی کورونا شرح میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کورونا تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 13 جولائی سے 19 جولائی تک کراچی میں کورونا 18اشاریہ14 فیصد رہا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ18 جولائی کو کراچی میں کورونا کیسز شرح 14اعشاریہ 72 فیصد تھی اور آج کراچی میں کورونا شرح 25 اعشاریہ 7 فیصد تھی۔ ایک دن میں کیسز کا تناسب اس حد تک بڑھنا باعث تشویش ہے۔

The post وزیر اعلیٰ سندھ کا عوام کو سخت احتیاط کا مشورہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email