گھروں کے باہر قربانی کرنے پر پابندی عائد

عید الاضحیٰ پر سندھ حکومت نے گھروں کے باہر قربانی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ پر سندھ حکومت نے گھروں کے باہر قربانی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس کو کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس میں اضافے کے باعث شہری رہائشی علاقوں میں قربانی کی اجازت نہیں ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جانوروں کی قربانی کے لیے کھلے میدان کا انتخاب کیا جائے اور جانوروں کی قربانی کرتے ہوئے مجمع اکھٹا نہ ہو۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نماز عید کے اجتماعات بھی کھلی جگہ میں منعقد کیے جائیں گے اور ایک ہی مقام پر نماز عید کے ایک سے زائد اجتماعات الگ اوقات میں کیے جائیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نماز عید کے لیے آنے والوں کو تھرمل اسکینر سےگزارا جائے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نماز کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے اور عید کے اجتماعات میں بیمار افراد، بچوں اور بزرگ شہریوں شرکت نہ کرنے دی جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ عید کی نماز پڑھنے والے افراد فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں اور شہری نماز عید کے بعد ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے بھی گریز کریں۔

The post گھروں کے باہر قربانی کرنے پر پابندی عائد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email