بھارتی پولیس نے ہیری پوٹر کے کرداروں کو بھی ماسک پہنا دئیے

بھارتی پولیس نے عوام میں آگاہی پھیلانے کے لئے مشہور زمانہ جادوئی فلم ہیری پوٹر کے کرداروں میں بھی ماسک تقسیم کروا دئیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے باوجود بھارتی شہری احتیاطی تدابیروں پر سختی سے عمل نہیں کررہے، اسی لئے ممبئی پولیس نے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے ہیری پوٹر کے کرداروں کو بھی ماسک پہنا دئیے۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ جادوئی فلم ہیری پوٹر کے پروفیسر سلوگرون فلم کے ہیرو ہیری پوٹر کو ماسک دے رہے ہیں۔

ہیری پوٹر فلم کے کرداروں میں ماسک کی تقسیم کی پوسٹ دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا گیا  ۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی مہلک ترین ڈیلٹا قسم نے شدید تباہی پھیلا رکھی ہے۔

The post بھارتی پولیس نے ہیری پوٹر کے کرداروں کو بھی ماسک پہنا دئیے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email