نیہا دھوپیا کے گھر ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع

بالی ووڈ کی اداکارہ نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر انگد بیدی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔

اداکارہ نیہا دھوپیا اور ان کے شوہر انگد بیدی کےگھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے ۔

اداکارہ نیہا دھوپیا نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر اپنی فیملی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Neha Dhupia (@nehadhupia)

نیہا دھوپیا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اداکارہ اپنے شوہر انگد بیدی اور بیٹی مہر کے ساتھ بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں ۔

اداکارہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  ہمیں ایک کیپشن کا انتخاب کرنےمیں 2 دن کا وقت لگا۔

اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ اور سب سے بہتر کیپشن جو ہم نے سوچا وہ خدا کا شکر بجا لانے کا تھا۔

دوسری جانب اداکارہ کے شوہر انگد بیدی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پراسی تصویر کو شیئر کی ہے۔

اداکارہ کے شوہر انگد بیدی نے کیپشن میں لکھا کہ نیا مہما ن گھر آنے والا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نیہا دھوپیانے 10 مئی 2018 کو خفیہ طور پر انگدبیدی کے ساتھ شادی کرلی تھی اور اسی سال نومبر میں ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جسکا نام ‘’مہر‘ ہے۔

The post نیہا دھوپیا کے گھر ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email