نوجوان کے منہ کا آپریشن کرکے 82 دانت نکال دیے گئے

ایک 17 سالہ لڑکے کے منہ سے 82 دانتوں کے خاتمے کے لیے کامیاب آپریشن  کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساںا دارے کے مطابق بھارتی شہر پٹنا میں تیش کمار نامی نوجوان گزشتہ 5 سالوں سے اوڈونٹوما کے مرض میں مبتلا تھا جو کہ ٹیومر کی ایک قسم ہے جس میں دانتوں کی غیر معمولی نشوونما ہوتی ہے۔

گزشتہ کئی سالوں سے علاج نہ کروانے کی صورت میں نتیش کی حالت بگڑ گئی تھی جو آپریشن کے بغیر ٹھیک نہیں ہوسکتی تھی۔

 نتیش کے نچلے حصے کے جبڑے عام لوگوں سے مختلف تھے جو اس کے چہرے پر واضح تھے۔

اس حوالےس ے ڈاکٹرز نے بتایا کہ تین گھنٹے کے دوران دونوں جبڑوں میں پھیلنے والے ٹیومر کی سرجری کی گئی۔

سرجری کے بعد نتیش کے منہ سے ان اضافی دانتوں کو ختم کردیا گیا ہے اور اب وہ بالکل صحتمند اور تندرست ہے

The post نوجوان کے منہ کا آپریشن کرکے 82 دانت نکال دیے گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email