کشمیر کا مقدمہ صرف نواز شریف لڑ سکتا ہے ، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کشمیر کا مقدمہ صرف نواز شریف لڑ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حویلی آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر مقبوضہ کشمیر کےشہید بیٹوں کے والدین کو سلام پیش کرتی ہوں، آپ کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ آج کل کشمیر کا جعلی وکیل عمران خان ہے لیکن کشمیر کا مقدمہ صرف نواز شریف لڑ سکتا ہے، یہ مقدمہ کمزور نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ برہان وانی کا مقدمہ نواز شریف جیسے شیر نے اقوام متحدہ میں لڑا، سلیکٹڈ کی طرح آپ کو نریندر مودی کے حوالے نہیں کریں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کشمیر کے ساتھ خون کا رشتہ ہے، ہم لےکر رہیں گے آزادی، ہم چھین کر رہیں گے آزادی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف اس دھرتی کا بیٹا ہے ،پاکستان میں جو جتنا بڑا محب وطن ہوتا ہے اسے اتنا بڑا ہی غدار کا لقب دیا جاتا ہے۔مقبوضہ کشمیروالوں سےکہتی ہوں قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

 مریم نواز نے کہا کہ میں 13 روزسے مہم چلا رہی ہوں، گھر نہیں گئی، یہ میرا گھر ہے، میں نے کسی پیسے والی مشین کے ساتھ جلسہ نہیں کیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف کی محب وطن بیٹی ہزاروں میل کا سفر طے کرکے ایل او سی پر کھڑی ہے، نوازشریف کی قیادت میں مقبوضہ کشمیرکوآزادی دلائیں گے۔

The post کشمیر کا مقدمہ صرف نواز شریف لڑ سکتا ہے ، مریم نواز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email