اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا مناسب تعین یقینی بنایا جائے، وزیرِاعظم

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا مناسب تعین اور اس قیمت کا اطلاق ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چینی کی  قیمت میں خاطر خوا  کمی کے لیے 30 نومبر 2021 تک سیل ٹیکس کے نفاذ کو واپس ایکس مل قیمت پر لے جانے کا فیصلہ لیا گیا۔

اجلاس میں خوردنی تیل کی مناسب قیمتوں کے تعین کے حوالے سے  نظام تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تعین شدہ قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

 اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت صنعت اور وزارت خزانہ مستقبل  کی چینی کی ضروریات  کا تعین اور درآمد کے حوالے سے جائزہ لیں گی۔

وزیرِاعظم نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اشیائے ضروریہ کے ڈیٹا شئیرنگ کے حوالے سے قانون کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔

وزیرِاعظم عمران خان نے چیف سیکرٹریز کو ہدایت دی کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا مناسب تعین اور اس قیمت کا اطلاق ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین ، وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار؛ مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر ، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب اور خیبر پختونخوا نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

The post اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا مناسب تعین یقینی بنایا جائے، وزیرِاعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email