نک جونس کا پریانکا چوپڑا کو سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی 39 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے شوہر اور امریکی گلوکار نک جونس نے اداکارہ کو محبت بھرے پیغام کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گلوکار نک جونس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ پریانکا چوپڑا کی کچھ خوبصورت اور یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری محبت کو سالگرہ مبارک ہو۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NICK JONɅS (@nickjonas)

گلوکار نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آپ صرف آج نہیں بلکہ ہر دن دنیا کی تمام خوشیوں کی حقدار ہیں۔

اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بالی ووڈ کی نامور شخصیات کترینہ کیف، کرینہ کپور اور انوشکا شرما سمیت کئی بڑے ناموں کی جانب سے سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات اور مبارکباد دی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ دسمبر 2018 میں پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے شادی کی تھی۔

The post نک جونس کا پریانکا چوپڑا کو سالگرہ پر محبت بھرا پیغام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email