اداکارہ کترینہ کیف کو پریانکا کی سالگرہ پر بیتے لمحے یاد آگئے

بالی ووڈ کی ہردلعزیز اداکارہ کترینہ کیف کو اپنی ساتھی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سالگرہ پر گزرے ہوئے خوبصورت لمحات یاد آگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ساتھی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی سالگرہ کے موقع پر پرانی یادوں کو دہراتے ہوئے ایک خصوصی نوٹ شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ہمارے گروجی کےدنوں سے، جس طرح میں آپ کے ساتھ ڈانس کرتی تھی ،آپ کے جوش اور ڈرائیو نے مجھے زندگی کے مختلف اوقات میں ہمیشہ متاثر کیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جب بھی ہم ملتے ہیں کچھ اہم سفر اور راتوں کو باہر ساتھ گھومنا ہمیشہ یادگار ہوتا ہے۔

کترینہ نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ اونچی اڑان بھرتی رہیں ،خوش رہیں، سالگرہ مبارک ہو۔

The post اداکارہ کترینہ کیف کو پریانکا کی سالگرہ پر بیتے لمحے یاد آگئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email